قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نسبت شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے طے پاگئی-
- Get link
- X
- Other Apps
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نسبت شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے طے پاگئی-
قومی
کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نسبت طے پانے کے بعد دعاؤں سے نوازنے
پر
اپنے سسر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس سے قبل شاہدخان آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ "شاہین کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے
رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے" دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے
ہیں، اگر اللہ کی
رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔
شاہد آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں شاہین شاہ
آفریدی نے کہا ’الحمد للہ، دعاؤں سے نوازنے پر
لالہ آپ کا شکریہ، اللہ سب کیلئے آسانیاں پیدا
فرمائے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

گزشتہ
روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کیلئے ان کے اہلخانہ
نے شاہد آفریدی کی
لڑکی کا ہاتھ مانگا ہے۔ شاہین کیلئے آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی
کو پسند کیا گیا ہے –تاہم یہ بات واضح
ہو کہ ابھی باضابطہ منگنی کی تقریب
منعقد نہیں کی گئی۔
گزشتہ
روز شاہین شاہ آفریدی کے والد صاحب ایاز
خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی-
جس کے بعد آج پھرشاہد خان آفریدی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular posts from this blog
Samundar Katha Lake Abbottabad KPK Pakistan
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی دل کو موہ لینے والی خوبصورتی - پاکستان نے ایک اور آرکیٹیکچرل عجوبہ کوحاصل کیا
“NO HOUR OF LIFE SPENT ON TRACK IS WASTED” and “EVERY DAY IS A GOOD DAY WHEN YOU RUN” ٹریک پر زندگی کا کوئی ایک گھنٹہ ضائع نہیں ہوتاہے "جب آپ چلتے ہیں تو ہر دن ایک اچھا دن ہوتا ہے" یہ وہ الفاظ ہیں جو گوادر کرکٹ سٹیڈیم کے باہر نصب بورڈ پر لکھے ہوئے ہیں کرکٹ دنیا میں بہت ہی دلچسپ اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل دنیا کے بیشتر حصوں میں سالوں کے دوران ہونے والے پروگراموں کا انتظام کرتی ہے۔ تمام کرکٹ سے محبت کرنے والے ٹیموں اور دنیا کے مقامات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ان حیرت انگیز مقامات میں سے کچھ اپنے مقامات یا کچھ دوسری وجوہات کی بنا پر بہت خوبصورت ، مشہور اور ناقابل فراموش ہیں۔ لیکن آج میں آپ کو کرکٹ کے ایک ایسے مقام کے بارے میں بتانے جارہا ہوں جہاں ایک بھی بین الاقوامی یا قومی میچ نہیں کھیلا گیا تھا لیکن اس کی تعمیر کے دو ماہ کے اندر ہی یہ پوری دنیا میں مشہور ہوگئی یہاں تک کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنی تصاویر شیئر کرکے پنڈال کی تعریف کی ہے۔ سوشل میڈیا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ اور دنیا کی توجہ کو ایک چ...


Comments
Post a Comment