کرپٹو کرنسی کیا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 008. ڈالر سے 53000 ہزار ڈالر تک کیسے پہنچی -

 


17 مئی  2010 کو  لاسزلو   نے بٹ کوائن کے ساتھ پیزا خریدنے کا آرڈر دیا اور یہ 22 مئی کو اس نے دو پیزا کے لئے 10،000 بی ٹی سی کو کامیابی کے ساتھ خریداری کے لئے استعمال کیا- جس میں جیرکو س   پیزا بنا نے  والی کمپنی نے  بٹ کوین کو وصول کیا۔ اس وقت بٹ کوائنز کی قیمت $ 41 تھی۔

آج دس ہزار بٹ کوئن کی قیمت 53 کروڑ بنتی ہے۔ ہے نا کیسی عجیب بات مگر یہ سچ ہے کہ 2009 میں ایجاد کیا جانے والا بٹ کوئن کوئی قیمت نہیں رکھتا تھا  اور پھر 2010 مین اسکی قیمت ڈالر کے کچھ حصہ سے شروع ہوئی جو پاکستانی 9 روپئے تھی۔ آج ایک بٹ کوئن 84 لاکھ پاکستانی روپئے کے برابر ہے-

کریپٹوکرنسی (یا "کریپٹو") ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے سامان اور خدمات خریدنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، لیکن آن لائن لین دین کو محفوظ بنانے کے لئے ایک مضبوط کرپٹوگرافی والا آن لائن لیجر استعمال کرتے ہیں۔اسکو بلاک چین ٹیکنالوجی کہتے ہیں-

بلاک چین معلومات کو ریکارڈ کرنے کا ایک ایسا نظام ہے جس سے نظام کو تبدیل کرنا ، ہیک کرنا یا دھوکہ دینا مشکل یا ناممکن ہوجاتا ہے۔ بلاک چین بنیادی طور پر لین دین کا ایک ڈیجیٹل لیجر ہوتا ہے جو بلاک چین پر موجود کمپیوٹر سسٹم کے پورے نیٹ ورک میں نقل اور تقسیم ہوتا ہے۔

 

بلاک چین میں دنیا بھر میں ریکارڈ رکھنے کے نظام کی بنیاد بننے کی صلاحیت ہے ، لیکن اس کی شروعات صرف 10 سال قبل کی گئی تھی۔ اسے آن لائن کیش کرنسی بٹ کوائن کے پیچھے نامعلوم افراد نے ، ستوشی ناکاوموٹو کے تخلص کے تحت تخلیق کیا تھا۔

کریپٹوکرنسی ادائیگی کی ایک قسم ہے جس سے سامان اور خدمات کے کے عوض online آن لائن تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ بہت سی کمپنیوں نے اپنی کرنسی جاری کی ہیں ، جنہیں اکثر ٹوکن کہا جاتا ہے ، اور ان کمپنیوں کے ذریعہ خدمت لی جاسکتی ہے یا خاص طور پر ان سے کاروبار کیا جاسکتا ہے۔  سامان یاخدمت تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آپ کو  cryptocurrency کے عوض حقیقی کرنسی کے ساتھ تبادلہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔


کرپٹو گرافی کو  اردو میں رمز نویسی یا  خطِ رمز کہتے ہیں  یہ  بنیادی کوڈ بنانے والی کمپیوٹر زبان ہے جو  بٹ کوئن کے بنانے کے لئے استعمال ہوئی تاکہ اسکو                       محفوظ 

رکھا جا سکے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ حفاظت سے منتقل کیا جا سکے-online  

بٹ کوئن پہلے کرپٹو کرنسی تھی- تاہم ابھی ہزاروں کی تعداد میں کرپٹو کرنسیز موجود ہیں-جن میں بٹ کوئن کا پہلا نمبر ہے اس طرح اتھیرئم، لائٹ کوئن، 

کارڈینو ، بائننس وغیرہ وغیرہ شامل ہیں-

ابھی آئن لائن کرپٹو کرنسی کے تبادلہ کی تجارت بھی کی جاتی ہے- اسکو سب سے رسکی تجارت کہا جاتا ہے مگر یہ ایک حقیقت بن چکی ہے اور مستقبل قریب مین اسکو کئے ممالک تسلیم بھی کر لیں گے-

بٹ کوئن کی مجموعی تعداد 21 ملین ہے جس میں سے 16 ملین پوری ہوگئ ہے اور 2140 میں یہ تعداد مکمل ہوجائے گی۔

 بزنس انسائیڈرمئی 2017 کے ایک اندازے کے مطابق 2030 میں اسکی قیمت 5 لاکھ ڈالر ہوگی-اس اندازے کو بلاک چین کے سی ای او  پیٹر سمتھ نے درست قرار دیا ہے-

ستوشی ناکاوموٹو وہ نام ہے جو گمنام تخلص شخص یا افراد کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے ... مئی 2011 کے ایک مضمون میں ، شازوبو نے بٹ کوئن کے تخلیق کار کے بارے میں بتایا: "خود ، وی ڈائی ، اور ہال فنی واحد افراد تھے جن کے بارے میں میں جانتا ہوں کہ یہ خیال کسے پسند آیا-

ستوشی ناکاوموٹو  یہ ایک جاپانی گمنام شخص ہے جس کے بارے مین کہا جاتا ہے کہ بٹ کوئن کا موجٖد ہے- البتہ کئے اور لوگوں نے بھی یہ دعوہ کیا ہے جن  میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ڈاکٹر کریگ رائٹ بھی ہیں-

 

پہلا اوپن سورس بٹ کوائن کلائنٹ 9 جنوری 2009 کو جاری کیا گیا تھا ، اس کی میزبانی سورس فورج میں کی گئی تھی۔ پہلے حامیوں میں سے ایک ، بٹ کوائن 

کو گود لینے والا ،  اور اس  میں حصہ لینے والا اور پہلے بٹ کوائن لین دین کا وصول کنندہ پروگرامر ہال فنی تھا۔

جس طرح پرانی زمانے میں تجارت  اور مالی لین دین سونے چاندی کے سکوں سے کیا جاتا تھا-جن کو درھم اور دینار کہتے تھے-انکی قیمت پوری دنیا میں تقریبا ِ 

ایک جیسی  ہوتی تھی پھر ملک کی حکومتوں نے ان سکوں کے عوض   ضمانت  دیکر نوٹ جاری کرنا شروع کئے، اور پھر انکی قیمت ہر ملک میں مارکیٹ کے حساب 

سے رکھی جانے لگی اور پھر ایک ملک سے دوسرے ملک کی کرنسی کے تبادلہ کی تجارت بھی شروع ہوئی-مگر جب ایک ملک سے دوسرے ملک میں خریداری 

شروع ھوئی تو ہر جگہ نوٹوں کو لیجانے کا مسئلہ بھی درپیش تھا  اس کے لئے اے ٹی ایم  یعنی پلاسٹک کرنسے شروع ہوئی-

اور آج صرف ہندسوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ رقم کو منتقل کیا جاتا ہے آپ کو  نوٹ لیجانے کی ضرورت نہیں- مگر کرنسی نوٹ یا فئٹ کرنسی پر حکومتوں کا 

مکمل اختیار ہے-کہ کتنے نوٹ چھاپنے ہیں اورکتنے موجود ہیں ان سب کا حساب ہے، جسکو مرکزی مالی حساب کتاب کا نظام کہتے ہیں- مگر کرپٹو کرنسی پر حکومتوں 

کا کوئی اختیار نہیں – اس لئے زیادہ تر ممالک مین اسکو قانونی شکل نہیں دی اور کچھ ممالک نے اس کو قانونی تسلیم کیا ہے، لیکن  یہ ایک حقیقت  ہے کہ مستقبل 

قریب میں اسکو ملکوں کی سطح پر قانونی مان لیا جائےگا- البتہ کرپٹو کرنسی کو  بڑی بری کمپنیاں اور ادارے اپنے لین دین میں استعمال کر رہ ہیں- اور تو اور ابھی 

کرپٹوکرنسی  کی فئٹ کرنسی میں باقاعدہ تجارت ہوتی ہے اور اس کے لئے بڑے بڑے پلیٹ فارم موجود ہیں-


یہ ایک دلچسپ موضوع ہے جس پر آپ مزید تحقیق کر سکتے ہیں-


آپکو یہ آرٹیکل کیسا لگا اس پر ضرور اپنی رائے نیچے کمنٹ میں دیجئے  گا-

cryptocurrency is a digital or virtual currency that is secured by cryptography, which makes it nearly impossible to counterfeit or double-spend. Many cryptocurrencies are decentralized networks based on blockchain technology (a distributed ledger enforced by a disparate network of computers).

#Cryptocurrency, #Bitcoin, #Satoshinakamoto, #blockchain, #cryptography, #crypto


guest blog post write for us GBOB

#Drcraigwright, #onlineledger, #blockchaintechnology






Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پنسلیں اور ربڑ بیچ کر گھر کا کچن چلانے والا نوجوان انٹرنیٹ سے 15 لاکھ ماہانہ کمانے لگا

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی دل کو موہ لینے والی خوبصورتی - پاکستان نے ایک اور آرکیٹیکچرل عجوبہ کوحاصل کیا

سینٹ کے چیئرمین کا الیکشن اور خفیہ کیمرے